کراچی کا موسم اگلے 3 دن تک کیسا رہے گا؟
بلوچستان میں موسم کی تبدیلی کے اثرات شہر قائد پر پڑنے لگے
شہر قائد میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے بعد سردی نے انٹری دے دی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3دن تک موسم خشک اور راتیں سرد رہیں گی۔
بلوچستان میں موسم کی تبدیلی کے اثرات شہر قائد پر پڑنے لگے شہر کا موسم بھی ٹھنڈا ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بلوچستان کے شمالی علاقوں سے ہوائیں چلیں گی جس سے کراچی کا موسم بھی سرد ہوگا، شہر میں رات سے ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران دوپہر میں موسم معتدل جبکہ شام کے اوقات میں سرد رہے گا۔
Cold Weather
بلوچستان
karachi
Met Office
مقبول ترین
Comments are closed on this story.