Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان

چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، باجوڑ اور مہمند میں بارش کا امکان
شائع 12 دسمبر 2022 09:41am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، باجوڑ اور مہمند کے اضلاع میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں میدانی علاقوں مردان ،صوابی ،پشاور، بنو ں اور لکی مروت میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوابی، مردان اور ڈی آئی خان موٹروے پر صبح اور شام کے اوقات شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں منفی 2 اور کالام میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔

Winter

KPK

Met Office

Rain

cloudy weather