Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کا تصدیق شدہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بن گیا

کی جانے والی ٹویٹس پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین سےمتعلق ہیں
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2022 10:14am

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو دیگرجماعتوں کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مضبوط سمجھا جاتا ہے لیکن دھوکا دینے والے موقع ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے فالوورز کوخبردارکیا ہے کہ جعلی پارٹی اکاؤنٹس سے ہوشیاررہیں۔

اکتوبر کی 22 تاریخ سے ٹوئٹر پر ’تحریک انصاف پاکستان‘ کے ہینڈل سے ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ چلایا جارہا ہے جودرحقیقت جعلی ہے.

پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ اصل ہینڈل سے جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے خبردارکیا گیا ہے کہ کچھ اکاؤنٹس تصدیق شدہ بیج حاصل کرنے کیلئے ظاہرکررہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ رکھتے ہیں۔

فالوورز کوہوشیار کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کو پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس نہ سمجھا جائے۔

اب تک کی جانے والی ٹویٹس میں سے بیشتر پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کے حوالےسے ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس سے متعلق جان کرکئی صارفین نے دل جلے تبصرے کیے۔

اس اکاؤنٹس کو 22 افراد فالو کررہے ہیں جبکہ 30 نومبرکے بعد سے کوئی ٹویٹ بھی نہیں کی گئی۔

pti

social media

PTI verified twitter account

PTI twitter account