Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چمن: پاک افغان فورسز کے درمیان مذاکرات کامیاب، سرحد کھولنے کا اعلان

کل حسب معمول پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھلی رہے گی، ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری
شائع 11 دسمبر 2022 10:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک افغان سرحد پر افغانستان اور پاکستانی فورسز کے درمیان مذاکرات کا میاب ہوگئے ہیں۔

اتوار کو بلوچستان کے علاقے چمن میں بازار کے قریب افغانستان اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

شدید گولہ باری کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، جس کے بعد سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

تاہم، اب دونوں فورسز کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کا کہنا ہے کہ کل حسب معمول پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھلی رہے گی۔

بلوچستان

Shelling

Chaman Border

Afghan Security Forces