Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس کو دھوکہ دے کر ختم کرنے والی دوا

یہ دھوکے باز دوا ایک پرکشش بھیس میں قاتل کی طرح کام کرتی ہے۔
شائع 11 دسمبر 2022 07:52pm
تصویر: آئی ایم بی اے/ٹیبور کلسار/یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا
تصویر: آئی ایم بی اے/ٹیبور کلسار/یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا

کورونا وائرس ویکسینز اور علاج سے بچنے کے لیے مسلسل نئی اقسام اور ذیلی شکلیں تیزی سے تیار کر رہا ہے۔ بوسٹن کے ڈانا فاربر کینسر انسٹی ٹیوٹ کے محققین اب ایک تجرباتی دوا پر کام کر رہے ہیں جو وائرس کی سب سے خطرناک خصلت یعنی شکلوں کے بدلنے کو اس کے اپنے خلاف استعمال کرتی ہے۔

جب کورونا وائرس خلیے کی سطح پر ایک مخصوص قسم کے رسیپٹر سے منسلک ہوتا ہے تو یہ اپنے سپائیک پروٹین کو سوئچ بلیڈ کی طرح اندر گھساتا ہے اور انفیکشن شروع کرتا ہے۔

مذکورہ دوا کو اس رسیپٹر کی نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ایک پرکشش بھیس میں قاتل کی طرح کام کرتی ہے۔

جرنل سائنس ایڈوانسز میں بدھ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، جب کورونا وائرس اصل چیز کے بجائے اس دوا سے جڑنے کی کوشش کرتا ہے، تو یہ سپائیک پروٹین کی ساخت کو تباہ کر دیتا ہے، اور اس سوئچ بلیڈ کو مستقل طور پر غیر فعال کر دیتا ہے۔

ڈانا فاربر اور ہارورڈ کے ایک امیونولوجسٹ گورڈن فری مین کا کہنا ہے کہ وائرس نے اپنے اسپائیک پروٹین کے نئے ورژن تیار کرکے اینٹی باڈی سے بچنے کے راستے تلاش کیے ہیں۔ لیکن اس دھوکے سے بچنے کیلئے اسے مکمل طور پر مختلف ریسیپٹر کو تلاش کرنا پڑے گا جوکہ ایک انتہائی غیر متوقع امکان ہے ”جس میں وائرس میں انتہائی سخت تبدیلیاں شامل ہوں گی۔“

انہوں نے بتایا کہ ”ہم اس دوا کو اس طرح سے ڈیزائن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ارتقاء کو استعمال کرے۔“

زیربحث ریسیپٹر کو انجیوٹینسن کنورٹنگ اینزائم 2، یا ACE2 کہا جاتا ہے، اور دوا ایک ACE2 ریسیپٹر دھوکہ ہے۔ فی الحال اسے ”DF-COV-01“ کے نام سے پکارا جاتا ہے، اس کا تجربہ اب تک صرف جانوروں پر کیا گیا ہے۔

ان تجربات میں، کورونا وائرس سے متاثرہ ہیمسٹرز کا استعمال کیا گیا جن کا علاج نہیں کیا گیا تھا، اور وہ پہلے پانچ دنوں میں اپنے جسمانی وزن کا تقریباً 10 فیصد کھو چکے ہیں، جو ان کے انفیکشن کی شدت کا ایک پیمانہ ہے۔

اس کے برعکس، متاثرہ ہیمسٹر جنہیں تجرباتی دوا دی گئی ان کا وزن بڑھا اور وہ زیادہ تیزی سے صحت یاب ہوئے۔ علاج شدہ ہیمسٹروں کے پھیپھڑوں میں وائرل بلڈ اپ بھی کم تھا۔

اس دھوکے باز دوا کو گولیوں کے طور پر پیک نہیں کیا جا سکتا جسے مریض گھر میں استعمال کر سکتا ہے، کیونکہ وہ پروٹین ہیں اور جی آئی ٹریکٹ کے سفر سے بچ نہیں پائیں گے۔ اس کے بجائے، انہیں انجکشن کے ذریعے یا نس کے ذریعے دینے کی ضرورت ہوگی۔

COVID 19

Decoy Drugs