Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، فیصل کریم کنڈی

عمران خان تمہارے کرتوت تمہیں نااہل کروائیں گے، معاون خصوصی
شائع 11 دسمبر 2022 07:01pm
فیصل کریم کنڈی (فوٹو: اے پی پی/فائل)
فیصل کریم کنڈی (فوٹو: اے پی پی/فائل)

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم تھے اس لیئے تمہاری اوقات سے بڑھ کرقیمتی تحفے ملے تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کے ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خان صاحب اب تمہیں ربڑ کی چپل بھی تحفے میں کیوں نہیں ملتی؟ نیازی صاحب نے گھڑی نہیں بیچی اپنے اوقات دکھا کر ملک کو رسوا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمہاری تھی اس لیئے مقبوضہ کشمیر بیچ دیا، سیلاب متاثرین کیلئے اربوں روپے آج تک متاثرین تک نہیں پہنچائے کیا، یہ تمہارے پیسے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل کیا، عمران خان تمہارے کرتوت تمہیں نااہل کروائیں گے۔

imran khan

Faisal Karim Kundi

Special Assistant to Prime Minister