Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مارلیا

پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2022 11:14pm

بلوچستان کے 3 اضلاع ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔

ضلع لسبیلہ اور حب سے تنائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مارلیا، لسبیلہ عوامی اتحاد 43 نشستوں میں سے 24 میں کامیابی حاصل کرلی۔

عوامی اتحاد جام گروپ آٹ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ نیشنل پارٹی پانچ اور چار آزاد امیدوار نشستیں حاصل کرسکے۔

  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 10 کا غیرسرکاری نتیجہ، جام گروپ کے رسول بخش 134 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 37 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحاد کے فرمان رونجھو 350 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 8 کا غیرسرکاری نتیجہ، جام گروپ کےعظیم سیاں 336 لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 29 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحاد کے بشیر مگسی 280 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 11 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحاد کے سعید مینگل 339 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 6 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحاد کے ریاض مگسی 84 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 30 کا غیرسرکاری نتیجہ، لسبیلہ عوامی اتحاد کے ممتاز لیڑی 196 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 38 کا غیرسرکاری نتیجہ، جام گروپ کے محمد یوسف 276 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 23 کا غیرسرکاری نتیجہ، عوامی اتحاد کے گل حسن 402 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 40 کا غیرسرکاری نتیجہ، عوامی اتحاد کے اعظم رند 328 ووٹ لیکر کامیاب۔
  • میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 36 کا غیرسرکاری نتیجہ، عوامی اتحاد کے اکبر ملازئی 406 ووٹ لیکر کامیاب۔

بلوچستان کے 3اضلاع حب ، لسبیلہ اور پشین کے مجموعی طور پر 235وارڈز پر بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا۔

انتخابات میں 2 لاکھ 83 ہزار213 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لئے 859 امیدوار میدان میں ہیں۔

 11 دسمبر 2022: بلوچستان کے ضلع حب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لوگ پولنگ اسٹیشن کے باہر لائن میں کھڑے ہیں (فائل فوٹو)
11 دسمبر 2022: بلوچستان کے ضلع حب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لوگ پولنگ اسٹیشن کے باہر لائن میں کھڑے ہیں (فائل فوٹو)

ووٹنگ کے لئے 133 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے، جن میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔

بلوچستان کے تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 298 وارڈز پر بلدیاتی انتخابات شیڈول تھے جن میں سے 63 وارڈز پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

ضلع حب میں کُل 138 وارڈز میں سے 32 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 وارڈز پر امیدواروں کی وفات کے باعث انتخاب ملتوی ہوئے۔

ضلع لسبیلہ کی 2 میونسپل کمیٹیزاور20 یونین کونسلز میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں، کُل 146 وارڈز میں سے 27 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پشین حرمزئی میں بھی 14 وارڈز میں سے 2 وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 12 وارڈز میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے 32 اضلاع کی میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لئے پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں انتخابات کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ آفیسرز کو انتخابی سامان 13 دسمبر کو حوالے کیا جائے گا۔

local bodies election

بلوچستان

quetta

Polling

Hub

lasbela

pashin