Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوکراچی میں فائرنگ سے تین سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے

واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2022 02:55pm
تصویر/آج نیوز فائل
تصویر/آج نیوز فائل

نیو کراچی کے گبول ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں تین سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

گبول ٹاون ندی کے قریب واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نذر، سعید اور خیال محمد کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 14 اور 30 بور کے 12 خول ملے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بھائی ہیں، 2 بھائی چوکیدار ہیں، تیسرا بھائی ساتھ موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے پیدل آئے اور واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے جس کی کی مزید جانچ پرتال کررہے ہیں۔

مزید کہا کہ اہم شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تینوں سگے بھائیوں کی نماز جنازہ گبول ٹاون میں ادا کردی گئی لیکن ملزمان تاحال گرفتارنہیں ہوئے۔

firing incident

Karachi Crime