Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

’اللہ ایسا کہنے والے کو اپنے دو بیٹے دفنانے کی توفیق دے‘

بیٹے کے انقتال پر غلط خبر پھیلانے والوں کو ببرک شاہ نے بد دعا دے ڈالی
شائع 10 دسمبر 2022 10:56pm

پاکستانی اداکار ببرک شاہ کا اپنے بیٹے کے انتقال کی غلط وجہ بتانے والے کیلئے کہنا ہے کہ ”جس نے بھی میرے بیٹے کی موت پر یہ الفاظ کہے اللہ اسے اپنے دو بیٹے دفنانے کی توفیق دے۔“

چند دن قبل ببرک شاہ کے چار سالہ بیٹے کا انتقال پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوا تھا، اور ان کا خاندان آض بھی غم سے نڈھال ہے۔

ببرک شاہ شوبز کی چکا چوند سے دور گھر والوں کے ساتھ انتہائی خوش زندگی گزار رہے تھے۔ مگر پھر یوں ہوا کہ ان کے چار سالہ بیٹے زاویار کی قضا آگئی۔

خبریں سامنے آئیں کہ بچہ والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے گھر کے ٹینک میں گر کر اس دنیا سے رخصت ہوا۔ ایک طرف بیٹے کا غم تو دوسری جانب الزام تراشی نے والدین کے دکھ میں اضافہ کردیا۔ جس کے بعد ببرک شاہ انتہائی سخت الفاظ میں بد دعا دے ڈالی۔

نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں ببرک نے بتایا کہ ان کا بیٹا گھر میں نہیں بلکہ جس علاقے میں ہم رہتے ہیں وہاں کے غیر قانونی طور پر بنے مچھلیوں کے تالاب میں گر کر انتقال کر گیا تھا۔

دورانِ انٹرویو ببرک کا کہنا تھا کہ اس دن میرا چھوٹا بیٹا پاس آیا تو میں کمپیوٹر پر کام کر رہا تھا، اس نے مجھ سے کچھ کہا جس پر میں نے کہا آپ اپنی والدہ سے جا کر کہو یہ بات، تو وہ ڈرائنگ روم سے نکل کر گھر کا مین گیٹ کھول کر وہاں تالاب کی طرف چلا گیا اور اچانک سے اس 9نوفٹ گہرے تالاب میں جا گرا۔

کچھ دیر بعد ہم جب پریشانی میں اسے ڈھونڈنے لگے تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ قیامت ٹوٹ پڑے گی، کیونکہ ہمیں لگا کہ یہ بھائی ہمیں تنگ کرنے کیلئے گھر میں پہلے بھی چھپ جاتے ہیں، تو کیا پتا گھر میں چھپے ہوں۔ پہلے تو گھر میں ڈھونڈا پھر جب میں اور اہلیہ گھر سے باہر آئے تو ایک طرف سے مجھے چیخنے کی آواز آئی تو میں اس طرف دوڑا۔

”نظر آیا کہ بیٹا ڈوب گیا تھا جسے نکالا گیا اور پھر میں نے اسے سی پی آر دینے کی کوشش کی، لیکن اس کی سانس بحال نہ ہوئی اور بچے کے جسم کو دیکھ کر مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ اب اس دنیا میں نہیں رہا، پر بیوی کی تسلی کیلئے میں اسے اسپتال لے گیا، مگر وہاں جا کر بھی ڈاکٹرز نے یہی کہا کہ آپ کا معصوم اب اس دنیا میں نہیں رہا۔“

Babrak Shah

Son's Death