Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مراکش سے شکست، رونالڈو جاتے جاتے رو پڑے

رونالڈ نے آبدیدہ ہوکر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو بھی غم زدہ کردیا
شائع 10 دسمبر 2022 10:51pm
کرسچیانو رونالڈو۔ فوٹو — سوشل میڈیا
کرسچیانو رونالڈو۔ فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان کرسچیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ریٹائر ہوتے ہوئے اپنے آنسوؤں کو قابو نہ کرسکے۔

ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کے فوری بعد معروف فٹبالر اور مراکش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں ہیں، رونالڈ نے آبدیدہ ہوکر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو بھی غم زدہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کرسچیانو رونالڈو، کپتان ارجنٹائن لائنل میسی، برازیلی کپتان نیمار جونیئر سمیت 21وی صدی کے دیگر معروف فٹبالرز کا یہ آخری فیفا ورلڈ کپ تصور کیا جارہا ہے، فٹبال شائقین ایونٹ فائنل میں رونالڈو بمقابلہ میسی کے خواہشمند تھے۔

مراکش نے تیسرے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر رونالڈو کی پرتگال کو فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر کردیا اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی افریقی ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

پرتگال کو شکست دے کر مراکش ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اس کا مقابلہ انگلینڈ یا فرانس کے درمیان ایونٹ کے چوتھے کوارٹرز فائنل کی فاتح ٹیم سے 15 دسمبر بروز جمعرات کو ہوگا۔

Cristiano Ronaldo

Portugal

Morocco

FIFA World Cup 2022