Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پسوڑی‘ گانے والی گلوکارہ شے گِل کی آواز میں مشہور گانے سنیے

گلوکارہ کی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر بھی آویزاں
شائع 10 دسمبر 2022 10:47pm

دنیا بھر میں عالمی ریکارڈ بنانے والے گانے ’پسوڑی‘ کی مشہور گلوکارہ شے گِل کی آواز میں نیا گانا ریلیز کردیا گیا ۔

شے گل کی ایک میوزک ویڈیو ’سکون‘ ریلیز کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ لاہور کی سانگ رائٹر اور گلوکار جوڑی حسن اینڈ روشن کی آواز بھی شامل ہے۔

رواں ہفتے گلوکارہ اسپاٹی فائی کی مہم ایکول پاکستان کیلئے بطور’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ’ منتخب ہوئی ہیں۔شئے گِل عالمی سطح پر پاکستان کی خواتین کرئیٹرز کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

دوسری جانب فیشن برانڈ زارا شاہجہاں کے نئے ویڈنگ کلیکشن کیلئے شے گل نے دو مشہور گانوں کو اپنی آواز میں پیش کیا ہے جس کی ویڈیو میں وہ روایتی شادی کے لباس میں ملبوس رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

شئےگِل نے کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ میں گلوکار علی سیٹھی کے ہمراہ اپنی آواز کے سر بکھیرے جسے دنیا بھر میں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

Shae Gill