Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برقعہ پہن کر بالی ووڈ گانے پر رقص کرنے والے چار طالبعلم معطل

وائرل ویڈیو میں طلباء کو اچانک اسٹیج پر گھستے اور ناچتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شائع 10 دسمبر 2022 10:15pm

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلورو میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے چار طالب علموں کو بالی ووڈ گانے پر برقع پہن کر نامناسب رقص کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ ایک کالج فنکشن کے دوران پیش آیا جہاں برقعہ پہنے چار طالب علموں نے اسٹیج پر چڑھ کر اچانک بالی ووڈ کے گانے پر رقص شروع کردیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے مذکورہ چار طالب علم ”دبنگ“ فلم کے بالی ووڈ گانے ”فیوی کول سے“ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

کلپ میں طلباء کو اچانک اسٹیج پر گھستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کالج نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ چاروں طالب علموں کو ان کے نامناسب رویے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔

کالج کا کہنا ہے کہ چاروں کا ڈانس پروگرام کا حصہ نہیں تھا۔

کالج نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا گیا مذکورہ چاروں طالب علم مسلمان ہیں۔

karnataka

Burqa

St. Joseph College