Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایڈمنسٹریٹر ناصر شاہ یا میرا نہیں، کراچی کا ہے: گورنر سندھ

حلقہ بندیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو بلدیاتی انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں، کامران ٹیسوری
شائع 10 دسمبر 2022 10:12pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ناصر حسین شاہ کا ہے نہ میرا بلکہ کراچی کا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹرکا چارج سمبھالنے کے بعد صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی سرکاری ہیں جو کہ سندھ حکومت کے ماتحت ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو بلدیاتی انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں، البتہ پیر سے شہر میں صفائی مہم کا آغاز ہوگا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، میں نے فاروق ستار سے کہا ایم کیو ایم کے خلاف الیکشن لڑنے کے بجائے پارٹی کے ڈپٹی کنوینئر بن جائیں لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی۔

administrator karachi

karachi

PPP

Nasir Hussain Shah

MQM Pakistan

kamran tessori