’اختر لاوا پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ارسلان خالد ایک بیان پر طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے نعرے ”پنجاب دا پاوا اختر لاوا“ سے مقبول ہونے والے اختر لاوا پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
سینئیر صحافی منیزے جہانگیر نے ٹوئٹر پردعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت میں اندرونِ خانہ تبدیلی آنے کا امکان ہے، جبکہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب سلمان شہباز شریف ہوں گے۔
منیزے جہانگیر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور گجرات کے چوہدریوں نے مزید ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
منیزے جہانگیر کے اس دعوے پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے طنزیہ کہا کہ میرے ذرائع تو بتارہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سب اراکن کشتی سے کود رہے ہیں اور اختر لاوا پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔
ارسلان خالد کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے بھی سوال اٹھایا کہ ”آپ کے ذرائع کیا پھونک رہے ہیں؟“
Comments are closed on this story.