Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ اور تربت کا دو روزہ دورہ کیا، آئی ایس پی آر
شائع 10 دسمبر 2022 09:24pm
آرمی چیف جنرل عاصم منیر۔ فوٹو — اسکرین گریب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر۔ فوٹو — اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور تربت کا دو روزہ دورہ کیا، دورے کے پہلے دن آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جب کہ جنرل عاصم کو پیشہ ورانہ امور ٹریننگ اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفینٹری کا دورہ بھی کیا جب کہ دورے کے دوسرے روز جنرل عاصم نے تربت کا دورہ کیا جہاں پر آئی جی ایف سی نے ان کو بلوچستان میں سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور صوبے میں پائیدار امن کے لئے سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کے آرمی چیف کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔

ISPR

COAS

بلوچستان

Army Chief General Asim Munir