Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پرویز الہٰی زیرک آدمی ہیں، عمران کو سمجھا لیں گے اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں‘

'عمران خان، عثمان بزدار کواسپیکر بنانا چاہتے تھے لیکن ممبران نے کہا کہ خدا کا رحم کریں۔'
شائع 10 دسمبر 2022 09:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی بڑے زیرک آدمی ہیں وہ عمران خان کو سمجھا لیں گے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں میزبان شوکت پراچہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان نے عثمان بزدار کو پارلیمانی لیڈر بنایا، ”وہ تو اسپیکر بنانا چاہتے تھے لیکن ممبران نے کہا کہ خدا کا رحم کریں“، تب صبطین خان کو بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بزدار اچھے آدمی ہیں لیکن ان کی کارکردگی سب کو پتا ہے، وہ بطور وزیراعلیٰ ڈیلویر نہیں کرسکتے۔

ندیم افضل نے کہا کہ ”بزدار صاحب کہتے پھرتے ہیں کہ اگلا چیف منسٹر بھی میں ہی بنوں گا۔“

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں چوہدری پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے اور ان کے زیادہ تر ممبران یہی چاہتے ہیں کہ اسمبلی تحلیل نہ ہو۔

عمران خان اور پی ڈی ایم کدونوں کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ”زرداری صاحب اور پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ن لیگ سے بات چیت کرکے چوہدری پرویز کیلئے وزارت اعلیٰ لے لی تھی۔“

ان کا کہنا تھ اکہ میرے خیال میں چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی۔

جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے عثمان بزدار کو ہٹاکر علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنانے پر زور دئے جانے کے عمران خان کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان خاور نے کہا کہ ”میں اس گفتگو کا حصہ نہیں تھا لیکن کہہ رہے ہیں تو ظاہر ہے اس طرف سے دباؤ تو تھا۔“

اسمبلی تحیل کئے جانے کے امکان پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ ”عمران خان کو اقتدار کی حوس ہے، جس طرح سے وہ دونوں صوبوں کے وسائل استعمال کر رہا ہے وہ پھر نہیں کرسکے گا، تو عمران خان اسمبلی نہیں توڑے گا۔“

ملک میں انصاف کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ المیہ یہ ہے ہم سیاستدان آپس میں بیٹھ کر احتساب کا ایک نظام تک وضع نہیں کرسکتے، حالت یہ ہے کہ ایک ریٹائرڈ شخص کی صرف ایک ایف بی آر اسٹیٹمنٹ ریلیز ہوتی ہے اور آدھا ایف بی آر گرفتار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “عمران خان ٹیکنیکلی ناک آؤٹ نہیں ہوسکتے ہاں جو کیسز ہیں وہ بھگتیں گے، میں تو ان کو منہ پر کہتا تھا آپ کو چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ بننا چاہئیے، لیکن کچھ دوست کہتے تھے یہ مک مکا ہے، آج جب پی ٹی آئی کی لیڈر شپ عدالتوں کے چکر لگائے گی تو انہیں یہ بات یاد آئے گی۔

ملک میں گندم کی قلت پر بات کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان چار سال میں اب تک دو ارب ڈالر کی گندم درآمد کرچکا ہے، ہماری 7 سے 8 لاکھ ٹن گندم افغانستان چلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ہی گندم عام آدمی اور کسان کو مہنگی مل رہی ہے، گندم کی سپورٹ پرائس کم بڑھائی جاتی ہے۔

حسان کاور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آٹے کا بحران پنجاب میں موجود ہے، عوام ہر طرح سے پس رہے ہیں، کسان مہنگائی سے متاثر ہوا ہے، پورا ملک غیریقینی کا شکار ہے، آٹے کی کمی کے مسئلے کو حل ہونا چاہیے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، اس وقت معیشت خطرناک صورت حال سے دوچار ہے۔

imran khan

rubaroo

Nadeem Afzal Chan

Chaudhry Pervaiz Elahi

Shaukat Paracha

Hassan Khawar

Zahid Khan