Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان رابطے بحال، مونس الٰہی کی تصدیق

مونس الٰہی نےاسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق ابہام ختم کردیئے
شائع 10 دسمبر 2022 07:47pm
عمران ہمارے محسن ہیں لیکن ہمارا خاندان محسن کش نہیں۔ فوٹو — فائل
عمران ہمارے محسن ہیں لیکن ہمارا خاندان محسن کش نہیں۔ فوٹو — فائل

لاہور: رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے درمیان رابطے ہوگئے۔

وی لاگرز سے ملاقات کے دوران پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور ق لیگ رہنما مونس اؒیہی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت حسین اور پریوز الٰہی کا رابطہ بحال ہوا ہے لیکن میری طویل مدت سے چوہدری شجاعت سے ملاقات نہیں ہوئی۔

مونس الٰہی نےاسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق ابہام ختم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو کہیں گے وہی ہوگا، یہ اٹل ہے، الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کوینکہ موجودہ صورتحال میں انتخابات واحد حل ہے۔

ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم جلسے کے بعد والد کو تبدیل پایا، پرویز الہیٰ عمران خان کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں کچھ کچھ لوگ نہیں چاہتے پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک ساتھ چلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی، حسین الٰہی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں، البتہ ہم نے ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی عزت پر فرق آئے، عمران ہمارے محسن ہیں لیکن ہمارا خاندان محسن کش نہیں۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain