Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو ان کے اپنے بندوں نے فوج سے لڑوایا، وزیراعظم آزاد کشمیر

'سب کی نظریں پارٹی پر لگی ہوئی ہیں، سوچتے ہیں کہ پارٹی ٹوٹے تو ہمیں فوج آسرا دے۔'
شائع 10 دسمبر 2022 06:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد کشمر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئیر تجزیہ کار سلیم صافی سے گفتگو میں سردرا تنویر الیاس نے کہا کہ ”فوج بنیادی طور پر ایک ادارہ ہے، اس میں کوئی آپ کو انفرادی پالیسی نہیں دے سکتا، فوج کے اندر ڈیبیٹس (مباحثے) بھی ہوتے ہیں او پوری دنیا کی اسٹبلشمنٹ میں مختلف پلانز بنا کر رکھے جاتے ہیں۔“

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”ملک کو ایک تھریٹ (خطرہ) ہوتی ہے انٹرنل (اندرونی) اور ایک ہوتی ہے ایکسٹرنل (بیرونی)، یہ جو آپ کے ادارے ہوتے ہیں یہ دونوں تھریٹس کیلئے ریڈی رہتے ہیں۔“

اس سوال پر کہ عمران خان کو فوج سے کس نے لڑوایا؟ ان کا کہنا تھا کہ ”ان کے اپنے اندر کے بندوں نے فوج سے لڑوایا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”بندے ہمارے ہیں اور ان میں سے کئی کو آپ جانتے ہیں۔“

تنویر الیاس نے کہا کہ ”سب کی نظریں پارٹی پر لگی ہوئی ہیں، سوچتے ہیں کہ پارٹی ٹوٹے تو ہمیں فوج آسرا دے۔“

ڈبل گیم کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ”ساری باتیں ہونے کے باوجود ہمارے لوگوں نے باجوہ صاحب کے ساتھ تھوڑی زیادتی کی، جو زبان استعمال کی، جو ان کو کہا برا بھلا۔ مجھے انپہوں نے خود کہا کہ سردار صاحب ایسا کیا ہوا، میں نے کہا دفع کرو۔“

pti

imran khan

General Qamar Javed Bajwa

Saleem Safi

Sardar Tanvir Ilyas