Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: آواران بازار کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق 7 زخمی

بزدل دہشتگردوں نے معصوم بچوں اور خاتون کو نشانہ بنایا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
شائع 10 دسمبر 2022 03:39pm
کوئٹہ- گوگل میپ
کوئٹہ- گوگل میپ

کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے آواران بازار کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، لاش اور زخمی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے آواران بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں نے معصوم بچوں اور خاتون کو نشانہ بنایا ہے، دہشت و وحشت کی فضا ء پیدا کرنے والے دہشت گرد صوبے کے دشمن ہیں۔

بلوچستان

Quetta Blast

Awaran Bazar