Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت: ڈی پی او آفس کے باہرفائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جاں بحق

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2022 05:35pm

لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایف ائی اے) انعام اللہ مروت جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ ڈی پی او آفس سے چند گز کے فاصلے پر ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے انعام اللہ مروت جاں بحق ہوئے۔

مقتول انعام اللہ مروت ڈی آئی خان میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول مکان کا معائنہ کرنے گئے تھے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجاں بحق ہوگئے۔

مقدمہ درج، ملزمان نامزد

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مقتول ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل کا مقدمہ تھانہ غزنی خیل میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں شریف اللہ اور علی بہادر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ فائرنگ ڈی پی او آفس سے چند گز کے فاصلے پر کی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

FIA

Inamulah Marwat

Deputy Director FIA