Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کی بس پر فائرنگ

شیشہ ٹوٹنے سے مسافروں میں خوف و ہراس
شائع 10 دسمبر 2022 12:40pm
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔  فوٹو آج نیوز
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فوٹو آج نیوز

لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کی ایک بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے تاہم مسافر محفوظ رہے۔

پولیس نے اطلاع پر جاٸے وقوع پہنچ کر کارواٸی شروع کردی، کوٸی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی۔

بس عملے کے مطابق اللہ آباد تھانے کی حدود میں اوور ہیڈ پل کے مقام پر نا معلوم سمت سے چلائی گئی گولی بس کے شیشے میں آکر لگی۔

گولی لگنےسے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ فوٹو آج نیوز
گولی لگنےسے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ فوٹو آج نیوز

گولی لگنے سے شیشہ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا مگر خوش قسمتی سے کوٸی جانی نقصان نہ ہوا۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بس باکرانی ٹاورسے اپنی اگلی اسٹاپ نیو بس اسٹینڈ کی طرف جارہی تھی۔

پیپلز بس سروس کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک معقول ذریعہ میسر آیا ہے۔

پیپلز بس سروس سندھ کے بڑے شہروں میں شروع کی گئی ہے۔ فوٹو آج نیوز
پیپلز بس سروس سندھ کے بڑے شہروں میں شروع کی گئی ہے۔ فوٹو آج نیوز