Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہو سے جھگڑا، صبا فیصل نے انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

"بہواورخاندان سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کریں" صبا فیصل کی اپیل
شائع 10 دسمبر 2022 01:06pm

حال میں ہی خبروں کی سُرخیوں میں رہنے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے انسٹاگرام سے اپنی بہو سے متعلق پوسٹ کی گئی دونوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

سینئراداکاری کی جانب سے دو روز پہلے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی، تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے، بہو فیصل اور نیہا سے رشتہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انہوں نے اپنی بہو نیہا پر الزامات کی برسات کردی تھی، جس کے جواب میں نیہا نے بھی ساس اور نند کا نام لیے بغیر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

اس کے بعد صبا فیصل میدان آئیں اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیرکی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا پیجزسے حمایت کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو میں صبا فیصل کہتی ہیں کہ ”میں نے چار برس تک دُکھ اور درد کو بیان نہیں کیا، اپنی شہرت، عزت اور دولت کی قیمت چکائی ہے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ شہرت، دولت اورعزت کمانے والے اداکاروں کی زندگی اور گھروں کی بھی ڈارک سائیڈز ہوتی ہیں۔

صبا فیصل اپنی بہو نیہا سے متعلق کہتی ہیں کہ انہوں نے چار برس تک بہو کا مسئلہ برداشت کرکے ایک طرح سے دولت، عزت اور شہرت کی قیمت ادا کی ہے۔

صبا فیصل اپنے مداحوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ ان کے خاندان کے مسائل کو سمجھیں ساتھ ہی ان کی بہوں نیہا سے متعلق غیرمناسب باتیں کرنے سے پرہیز کریں اور قیاس آرائیاں نہ کریں۔

اس کے بعد اب صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دونوں ویڈیوزڈیلیٹ کردی ہیں۔

Saba Faisal