Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

سردی میں برف میں تبدیل ہوکر گرمیوں میں دوبارہ زندہ ہونے والا مینڈک

یہ مینڈک امریکی ریاست الاسکا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں
شائع 10 دسمبر 2022 01:41pm
مینڈک امریکی ریاست الاسکا، جو بہت سرد علاقہ ہے اس کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔
مینڈک امریکی ریاست الاسکا، جو بہت سرد علاقہ ہے اس کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔

مینڈک پانی اور خشکی میں پائے جانے والے ایک ایسا جانورہے، جو دنیا کے کئی حصوں میں پایا جاتا ہے، جو مختلف رنگوں کا بھی ہوتا ہے، جن میں سے کچھ زہریلے اقسام کے بھی ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بائیولوجی کے طالب علم تو مینڈک سے بخوبی طور پر واقف ہوں گے لیکن آپ کو ایک ایسے مینڈک کے بارے میں جان کرحیرانی ہوگی، جو سردیوں کے موسم میں برف میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

لکڑی کی طرح نظر آنے والے اس مینڈک کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس کی آنکھوں پرسیاہ حلقے ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ماسک کی طرح لگتا ہے۔

سردیوں کے موسم میں مینڈک جم کر خود کو موسم کے مطابق ڈھال لیتا ہے اور اس دوران مینڈک کی سانسیں رک جاتی ہیں ساتھ ہی اس کا دل دھڑکنا بند ہو جاتا ہے۔

اس مینڈک کا جسم ایک خاص اینٹی فریزمادہ تیار کرتا ہے، جو اس کے خلیوں کے اندر برف کو جمنے سے روکتا ہے، جو جان لیوا ہوتا ہے لیکن خلیوں کے درمیان خالی جگہوں پر برف جمتی ہے۔

اس کے بعد جب سردیاں ختم ہوجاتی ہیں، تو گرم موسم میں مینڈک پگھل جاتا ہے اوردوبارہ سے اپنی غذاء لینا شروع کردیا ہے۔

یہ منفرد مینڈک امریکی ریاست الاسکا (جو بہت سرد علاقہ ہے) اور شمال مشرق کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں اور یہ کم تعداد میں جنوبی الاباما اور شمال مغرب میں ایڈاہو میں بھی پائے جاتے ہیں۔

Wood Frog

Alaska