Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات، جی ٹی روڈ پر تین ٹرکوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

حادثہ تین ٹرکوں کے درمیان ہوا۔
شائع 10 دسمبر 2022 11:23am
گجرات میپ
گجرات میپ

گجرات میں جی ٹی روڈ پرتین ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تین ٹرکوں کے درمیان پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت حبیب الرحمان، ربنواز، رمضان اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

police

Gujrat

Rescue

Trucks