Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر، وزیراعظم کا پیغام

سیلاب کی تباہ کاریوں سےعوام نےبہت نقصان اٹھایا، وزیراعظم
شائع 10 دسمبر 2022 10:02am
صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو: اے ایف پی/اے پی پی)
صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو: اے ایف پی/اے پی پی)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ آج کا دن یو این میں منظور انسانی حقوق کے عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کا آئین بھی اسی اقدار کی عکاس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنےبنیادی اصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہ کریں، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے کردار ادا کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 74 سال قبل انسانی حقوق کے عالمی منشور کو منظور کیا گیا، ہمیں قائداعظم کے ویژن کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کے ورژن کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ سال پاکستان کیلئے خاصا مشکل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سےعوام نےبہت نقصان اٹھایا، لازم ہے ہم کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال کاجائزہ لیں، حق خودارادیت لوگوں کی اجتماعی،انفرادی آزادی کانام ہے۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Prime Minister of Pakistan