Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی ویب سیریز نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

یہ سیریز گزشتہ سال 10 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی
شائع 10 دسمبر 2022 12:50am

پاکستانی ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سنگاپور میں منعقدہ ایشین اکیڈمی کریئیٹو ایوارڈز میں ویب سیریز نے ’بیسٹ انتھالوجی‘ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر پوسٹ زریعے بتایا کہ ہم اس ایوارڈ کو پاکستان لارہے ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے اور شائقین کو اس میں محبت، انتقام، انقلاب اور دوسروں کی خدمت کرنے کی مختلف کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے ایشیائی ایوارڈ جیت لیا

یہ سیریز گزشتہ سال 10 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور اس میں عثمان خالد بٹ، احسن خان، شہریار منور اور سلیم معراج نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

زی فائیو پر نشر ہونے والی سیریز میں ثروت گیلانی، صنعم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، سمیعہ ممتاز، مہربانو، عثمان خالد بٹ، احسن خان، سلیم معراج و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Qatil Haseenaon Ke Naam