Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریکوڈک معاہدے پر سپریم کورٹ نے بڑا ریلیف دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہم بلوچستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، قدوس بزنجو
شائع 09 دسمبر 2022 08:23pm
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معاہدے پر سپریم کورٹ نے بڑا ریلیف دیا، بلوچستان کے عوام کے حق میں اچھا معاہدہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ماضی میں کیا ہوا اس میں کوئی غرض نہیں، ہم بلوچستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے بلوچستان کو سالانہ 200 ارب روپے ملیں گے ، سکیورٹی کے آڑ میں شہریوں کو روکنا مناسب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام غیرقانونی چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں، بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

abdul quddus bizenjo

cm balochistan

reko diq reference