Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان اور ہریتک روشن کی ملاقات، تصویر وائرل

دونوں اداروں کی ملاقات جدہ میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں ہوئی
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2022 12:36am

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ سپر اسٹارہریتک روشن کی سعودی عرب میں ”ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول“ میں ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں ہونے والے 10 روزہ ”ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول“ اختتام پزیر ہوا، جس میں دنیا بھر سے شوبز کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

اس فیسٹیول کے متعدد سیشنز میں ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔ گزشتہ رات فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ماہرہ خان کی بالی ووڈ کے معروف ہیرو ہریتک روشن سے ملاقات ہوئی۔

دونوں اداکار ایک ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے اور بات چیت بھی کی جس کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

mahira khan

Hrithik Roshan