Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: میرپور ڈویژن میں پی ٹی آئی سب سے آگے

حکمران جماعت نے 373 نشستیں حاصل کرلیں۔
شائع 09 دسمبر 2022 06:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آزاد جموں کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی ایک ہزار تیراسی نشستوں میں سے ایک ہزار پچھتر کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔

جاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی 373 نشستیں لیکرسب سے آگے ہے جبکہ ن لیگ نے231، پیپلزپارٹی نے140نشستیں حاصل کیں ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں315آزادامیدوار کامیاب جبکہ مسلم کانفرنس اورٹی ایل پی نے 8 ،8 نشستیں حاصل کرلیں۔

بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کوبھی ایک نشست مل گئی۔

azad kashmir

پاکستان

AJK Local Bodies Election