پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا امکان
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیشِ نظر رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرول کی خریداری 76 سے77 ڈالرفی بیرل کی جارہی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بڑے ریلیف کے ملنے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹرول پرلیوی چارجز50 روپے فی لیٹر وصول کئے جارہے ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔
حکام کے مطابق اوگراورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی اور اوگراورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیرخزانہ، وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
petrol price
Oil prices
crude oil
مقبول ترین
Comments are closed on this story.