Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایلون مسک نے ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا

ٹرینڈ چلانے والے گروپوں اور سوشل میڈیا ماہرین کا بڑا نقصان ہوگا
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 04:15pm
تصویر:روئٹرز
تصویر:روئٹرز

لگتا ہے ٹوئٹرکے نئے مالک نے ٹھان لی ہے کہ وہ صارفین کو زچ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

آئے روزانوکھے بیانات واعلانات کرنے والےایلون مسک کی تازہ ٹویٹ نے صارفین کو مزید بےچینی میں مبتلا کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس جلد بند کردیے جائیں گے۔

تاہم انہوں نے تنبیہہ بھی کی ہے کہ یہ فیصلہ ایسے بیشترصارفین کے لیے ہے جو اکاؤنٹ بنا کر اسے استعمال کرنا بھول جاتے ہیں۔

ایلون مسک نے ٹویٹ میں بتایاکہ کئی سال سے لاگ ان نہ کرنے والوں یا کوئی ٹویٹ نہ کرنے والوں کے اکاؤنٹس لازمی ڈیلیٹ کیے جائیں گے۔

اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے سے سوشل میڈیا ماہرین کا بڑا نقصان

ویسے تو ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایسے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر رہے ہیں جن سے ٹویٹس نہیں کی جارہیں لیکن ان کے اس فیصلے سے کچھ لوگوں کا بڑا نقصان ہو جائے گا۔

ٹوئٹر پر مخصوص ٹرینڈ چلانے والے گروپ یا سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ماہرین باقاعدگی سے بڑی تعداد میں فرضی اکاؤنٹس بناتے ہیں۔ ان میں سے کچھ اکاؤنٹس تو استعمال کر لیے جاتے ہیں جب کہ اکاؤنٹس کا ایک بڑا ذخیرہ بچا کر رکھا جاتا ہے تاکہ وقت آنے پر انہیں استعمال کیا جا سکے۔ چونکہ ٹوئٹر پر یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ اکاؤنٹ کب بنایا گیا لہذا یہ اکاؤنٹ پرانے ہونے کے بعد حقیقی معلوم ہوتے ہیں۔ اس طرح ان کے ذریعے ٹریند بنائے جاتے ہیں۔

غیر استعمال شدہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے کے نتیجے میں ان سوشل میڈیا ماہرین کو سخت نقصان پہنچے گا اور وہ مصنوعی ٹوئٹر ٹرینڈ چلانے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

ٹویٹر

Elon Musk