Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے کا حکم

عدالت نے اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پرحکم سنایا
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 01:48pm
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ تصویرفائل/ نمائندہ آج نیوز
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ تصویرفائل/ نمائندہ آج نیوز

بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے حکم سنایا۔

درخواست اعظم سواتی کے بیٹے کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف بلوچستان میں 5 مقدمات درج ہیں۔

Azam Swati