Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی مشروبات تیارکرنے والوں کیخلاف آپریشن

پروڈکشن یونٹ کو بند کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 11:14am

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہورمیں جعلی مشروبات تیار کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے شاہدرہ ٹاؤن میں واقع معروف ٹریڈرزپرچھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران 1987جعلی بوتلیں، 2 کلو جعلی پیکنگ میٹریل، کھلا رنگ برآمد کیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فوڈ اتھارٹی مدثرریاض کا کہنا ہے کہ جعلی کاربونیٹڈ مشروبات تیار ہو رہے تھے، کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کے نام کی بوتلیں، ڈھکن اور لیبلنگ برآمد کیے ہیں۔

مدثرریاض نے کہا کہ ممنوعہ اجزا کے استعمال سے جعلی بوتلیں تیارکی جارہی تھیں، آپریشن کے دروان پروڈکشن یونٹ کو بند کرکے ایک ملزم گرفتار کیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

lahore

punjab food authority

Food Hygiene