Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ پودا جو مرنے کے بعد انسانی کھوپڑی میں تبدیل ہو جاتا ہے

انوکھے پھول کو "نیپ ڈریگن" کے نام سے جانا جاتا ہے
شائع 09 دسمبر 2022 10:02am

آپ سب اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ انسان کے مرجانے کے بعد انسانی جسم ڈھانچےمیں تبدیل ہوجاتا ہے۔

لیکن آپ کو یہ جان کرحیرانی ہوگی کہ ایک ایسا پھول بھی ہے، جو مُرجھانے کے بعد انسانی کھوپڑی کی شکل میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

اس انوکھے پھول کو ”سنیپ ڈریگن“ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو ایک میٹل فلاور ہے لیکن مُرجھانے کے بعد انسانی کھوپڑیوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

عام طور پراس پھول کو Antirrhinum کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن اس کو“Snapdragon“ کا نام اس لیے دیا گیا کیونکہ وہ مُرجھانے کے بعد ایک انوکھی شکل پیش کرتا ہے۔

نارتھ کیرولائنا ایکسٹینشن گارڈنر کے مطابق یہ منفرد پھول جنوب مغربی یورپ میں پایا جاتا ہے، جو“ہمنگ برڈز“ نامی ایک پرندے اور تتلیوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے پھول مرجھانے کے بعد ایک خوفناک انسانی کھوپڑی کی طرح نظرآتا ہے۔

Europe

Snapdragons

Flower

Amazing Facts