Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع
شائع 09 دسمبر 2022 09:21am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے، کوئٹہ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02، قلات میں 01، گوادرمیں 16، اوڑمارہ میں 14، پسنی میں 13 جبکہ جیونی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ تربت میں 15، لسبیلہ میں 12، دالبندین اور بارکھان میں 9،9، نوکنڈی اور پنجگور میں 8،8، خضدار میں 7 اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب37، گوادر میں41، قلات میں 37، تربت میں 26، جیونی میں51، سبی میں31 اور نوکنڈی میں 25 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Cold Weather

بلوچستان

quetta

Met Office