Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹروے بند

صبح کےاوقات میں موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہیں
شائع 09 دسمبر 2022 08:42am
اے پی پی تصویر: لاہور شہر میں دھند کا راج ہے۔
اے پی پی تصویر: لاہور شہر میں دھند کا راج ہے۔
اے پی پی تصویر: ملتان میں بھی سڑکوں پر دھند چھائی ہوئی ہے۔
اے پی پی تصویر: ملتان میں بھی سڑکوں پر دھند چھائی ہوئی ہے۔

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صبح کے اوقات میں دُھند کے باعث موٹروے ایم تھری کو فیض پورسے سمندری تک بند کردیا گیا جبکہ دھند کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دُھند میں غیر ضروری سفرسے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہورمیں تمام نجی ملازمین کے لیے 15 جنوری تک ہفتے میں دو روز گھرسے کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہرمیں اسموگ کے باعث نجی ملازمین کیلئے ہفتے میں 2 دن گھروں سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

punjab

smog