Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ پر والدہ صبا فیصل کے الزامات کیخلاف بیٹے کا موقف بھی سامنے آگیا

آپ کی باتوں سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے، بہن سعدیہ فیصل
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 08:53am

پاکستانی ڈراموں کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ روز صبا فیصل نے انسٹا گرام پر پوسٹ ویڈیو میں بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت خوبصورت زندگی گزاری لیکن نیہا جیسی منفی عورت اگر کسی کی بہو بن کر آ جائے تو گھر بستے نہیں ٹوٹ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے بیٹے کی وجہ سے مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہوں، سوچتی ہوں کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا؟

بیٹے بہو سے اعلان لاتعلقی کے بعد صبا فیصل کا نیا ویڈیو پیغام

جبکہ آج ایک نئی ویڈیو میں صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ’میں بہت کمنٹس پڑھ چکی ہوں، ایک ماں کا دل ہے، میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ مزید کمنٹس کریں، پیجز کا اور آپ لوگوں بہت شکریہ کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے، آج کا دن میرے لئے بہت مشکل تھا، آپ لوگ اب مزید کمنٹس نہ کریں، میں چاہتی ہوں کہ آپ نہ انہیں گندا کریں نہ میرے خلاف آپ ججمنٹل ہوں‘۔

والدہ کی جانب سے اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد اب سلمان فیصل نے لکھا کہ ’والدہ بھی ان کی ہیں اور نیہا بھی ان کی اہلیہ ہیں، ان کے خلاف سوچ سمجھ کر بولیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ان کی والدہ اور اہلیہ کے خلاف باتیں ہونے سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔

سلمان فیصل نے اپنی دوسری پوسٹ میں بھی کسی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ ’بہت ہوگیا، ہر کوئی سوچ سمجھ کر بولے، اپنی غلیظ سوچ اپنے پاس رکھیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ نیہا ملک ان کی اہلیہ اور ان کے بچے کی ماں ہیں اور سب لوگوں کو ان کی عزت کرنی چاہیے۔

سلمان فیصل نے والدہ کے الزامات پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی اور انہوں نے اپنی پوسٹس کے کمنٹس بھی بند کردیے۔

دوسری جانب ان سلمان فیصل کی بہن سعدیہ فیصل نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اپنے لفظوں پر دھیان دیں آپ کی باتوں سے کسی کی جان جاسکتی ہے ۔

Saba Faisal

Salman Faisal

Neha Malik