Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میرا دل یہ پکارےآجا‘ سے وائرل ہونے والی عائشہ کیا اپنا لباس نیلام کررہی ہیں؟

عائشہ عرف مانو نے ماڈلنگ بھی شروع کردی
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 01:20am

ایک ڈانس ویڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے باقاعدہ ماڈلنگ کا آغاز کردیا ہے ۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عائشہ نامی لڑکی مقبول بھارتی گانے میرا دل یہ پکے آجا پر رقص کرتی نظر آئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے پاکستان سے لیکر بھارت تک شہرت حاصل کرلی۔

لوگوں نے اس لڑکی کے ڈانس اسٹیپس کو اتنا پسند کیا کہ اسے لاکھوں شیئرز ملنے لگے اور وہ لڑکی راتوں رات پاکستان کی مشہور شخصیت بن گئی۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ عائشہ اپنا سبز لباس جسے زیب تن کر کے انہوں نے ڈانس کیا تھا اسے نیلام کرنے والی ہیں۔

متعدد سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنا سبز لباس 3 لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام کرنے والی ہیں لیکن ابھی تک عائشہ کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ایسے میں اداکار عمر عالم نے بھی اپنی پوسٹ پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈھیلا ہوگا ورنہ میں لے لیتا ۔

سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں اسی طرح کے لباس کی قیمت 1500 بتائی جارہی ہے ۔

عائشہ نے حال ہی میں ایک برانڈ کے لیے اپنا پہلا ماڈلنگ پروجیکٹ سائن کیا جس میں انہیں وہی لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ کے ایک اور فوٹو شوٹ میں انہوں نے سر پر دوپٹہ اور عبایا پہنا ہوا ہے۔

Mera dil yeh pukare aja

Oyee Ayesha