Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اوربھارتی اداکارہ اسلام کی خاطر ثنا خان کے نقش قدم پر

ممتازان دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں
شائع 08 دسمبر 2022 11:53pm

تامل اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں اسلام کے خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا ہے۔

بھارتی اداکارہ ممتازان دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی حجاب کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ممتاز (نغمہ خان ) نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ لوگ ان کے ماضی میں ان کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بہت آگے بڑھ گئیں ہیں، میں نے ان چیزوں کو چھوڑ دیا لہذا آپ بھی اس کا ذکر نہ کریں۔

ممتاز خان تامل بگ باس کی بھی امیدوار رہیں جبکہ وہ اپنے دور میں فلمی گانوں میں ایک آئٹم گرل کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔

انہوں نے ساوتھ انڈین سینما ملائم ، تامل ،کناڈا اور ہندی سینما میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔

خیال رہے کہ ثناء خان نے 2020ء میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Muslims

Sana khan