Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب نے پاکستان کی مالی مدد کا عندیہ دے دیا

پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، سعودی وزیر خزانہ
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 12:22am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سعودی عرب نے پاکستان کی مالی مدد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، سعودی بجٹ 4 ارب ڈالرز سے سرپلس ہوگیا ہے، سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں 4 ارب ڈالر رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا تھا کہ پاکستان مہنگائی اور معاشی مشکلات سے نبردآزما ہے، سعودی حکومت پاکستان کی مدد کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی سپورٹ کے لئے رکھوائے گئے تین ارب ڈالرز کی معیاد میں پہلے ہی توسیع کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالرز قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کی تھی۔

Saudia Arabia

Pakistan's Economy