Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی صدر کا دورہ سعودی عرب، مختلف شعبوں میں 35 اہم معاہدوں پر دستخط

چینی صدر اور سعودی فرمانروا نے باہمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 09:17pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کے اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں 35 معاہدے کیے گئے۔ فریقین نے مفاہمتی یاداشتوں پربھی دستخط کیے۔

سعودی عرب اور چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے اقتصادی و سرمایہ کاری کے رشتوں کے استحکام میں مدد ملے گی اور سعودی ویژن 2030 کے اہداف حاصل ہوں گے۔

فریقین نے توانائی، ٹرانسپوٹ، کان کنی، لاجسٹک خدمات، آٹو انڈسٹری، طبی، نگہداشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں معاہدے کیے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باہمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

Saudia Arabia

xi jing ping