Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کا پنجاب اور کے پی اسمبلیاں 20 دسمبر تک تحلیل کرنے کا فیصلہ

ہم نے 15 سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا، ترجمان پنجاب حکومت
شائع 08 دسمبر 2022 04:57pm
پی ٹی آئی مشاورتی اجلاس۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی مشاورتی اجلاس۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں 20 دسمبر تک تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 15 سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اسمبلیاں 20 تاریخ تک تحلیل کردی جائیں گی۔

مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ خیال احمد کاسترو ایک ہفتے کے لئے وزیر بنے ہیں، پرویز الٰہی نے خیال کاستروکو وزارت نہیں بلکہ محکمہ دینے کی بات کی تھی، البتہ وزارت کا حلف نہ ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کراؤ ملک بچاؤ عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اور قبل از وقت انتخابات کے نعرے کو گلی کُوچوں میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک“ کو پنجاب کے مختلف شہروں میں پھیلایا جائے گا، ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں بھی ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔

pti

imran khan

lahore

Assembly Dissolve

Musarrat Jamshed Cheema

Politics Dec09 2022