Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی سیاست میں عمران خان کا باب بند ہوچکا، سعید غنی

عمران خان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، صوبائی وزیر
شائع 08 دسمبر 2022 03:49pm
کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں عمران خان کا باب بند ہوچکا ہے، ملک دشمن عناصر عمران خان کی حکومت چاہتے ہیں، ملک کو نقصان پہچانے کیلئے عمران خان نے کیا کچھ نہیں کیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو آئینی طریقے سے نکالا گیا، تحریک عدم اعتماد آئی تو عمران خان نے کہا کہ میں شکرانے کے نفل ادا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ختم ہوئی تو کہا امریکی سازش کے تحت ہٹائی گئی، یہ لوگ ملک کی معیشت اور پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں، عمران خان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں عمران خان کا باب بند ہوچکا ہے، جو یہاں بیٹھے ہیں یہ سارے لوگ دروازے کھٹکھٹائیں گے، کوئی انہیں لینے والا نہیں ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پنجاب میں نیا وزیر بنادیا، عمران خان کو پتا بھی نہیں۔

PPP

Saeed Ghani

Sindh Assembly

sindh minister