Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹے بہو سے اعلان لاتعلقی کے بعد صبا فیصل کا نیا ویڈیو پیغام

یہ بات چار سال سے چل رہی تھی جس میں ۔۔۔۔
شائع 08 دسمبر 2022 03:47pm
تصویر بشکریہ دی براؤن آئڈینٹٹی
تصویر بشکریہ دی براؤن آئڈینٹٹی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے گزشتہ روز اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا ملک سے اعلانِ لاتعلقی کرنے کے بعد ایک اور پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں سے مزید تبصرے نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں صبا فیصل نے کہا کہ ’آپ سب لوگوں کو بہت شکریہ مجھے سپورٹ کرنے کیلئے، یہ رشتے ہار جیت سے نہیں بنتے، یہ دلوں کے رشتے ہوتے ہیں دلوں سے بنتے ہیں، اس میں ہار جیت معنی نہیں رکھتی۔‘

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ’میں بہت کمنٹس پڑھ چکی ہوں، ایک ماں کا دل ہے، میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ مزید کمنٹس کریں، پیجز کا اور آپ لوگوں بہت شکریہ کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے، آج کا دن میرے لئے بہت مشکل تھا، آپ لوگ اب مزید کمنٹس نہ کریں، میں چاہتی ہوں کہ آپ نہ انہیں گندا کریں نہ میرے خلاف آپ ججمنٹل ہوں۔‘

سینئیر اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ سے ایک بات میں نے اس لئے شئیر کی کہ یہ بات چار سال سے چل رہی تھی، جس میں میں کبھی جواب نہیں دے سکی، کیونکہ میں نے خود پر جبر اور برداشت کرکے اپنے فیم کی اپنی عزت دولت شہرت کی قیمت ادا کی تھی۔‘

نیہا سلمان کی وہ پوسٹ جس نے عوامی سطح پر ہنگامہ شروع کیا

انہوں نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہم آرٹسٹوں کے اس تاریک پہلو کو سننے اور محسوس کرنے کی توفیق دے ، میں نے یہ بہت بڑی بات کی ہے ان لوگوں کیلئے جو پیسہ، عزت، شہرت، دولت سب کما رہے ہیں، لیکن اس کے ریٹرن میں ہمیں بہت کچھ پے بیک (ادا) کرنا پڑتا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے جب ان سے اندر کی پات پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ ”سب اپنے اعمال اللہ سے پائیں گے۔“

Saba Faisal

Salman Faisal

Neha Malik