Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا

ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب جاری
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 02:08pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

صدرمملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر، عارف علوی ،وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، تینوں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت اور سرکاری حکام بھی موجود تھے ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

تقریب کے بعد میں اعلی سول وعسکری قیادت کی ایوان صدر کے خصوصی میٹنگ روم میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صدر عارف علوی ، وزیراعظم شہباز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شامل تھے ۔

صدراوروزیراعظم نے نشان امتیاز ملٹری ملنے پر دونوں افسران کو مبارک باد دی۔

ملاقات میں قومی وداخلی سلامتی سے متعلق صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اورپاکستان کودرپیش معاشی چیلنجوں پربات چیت ہوئی۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو بھی سراہا۔

COAS

اسلام آباد

President Arif Alvi

awards

Lieutenant General Sahir Shamshad Mirza

General Asim Munir

Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC)