Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر کے گانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

علی سیٹھی اور شائے گل کا گیت پسوڑی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں ریلیز ہوا تھا
شائع 08 دسمبر 2022 12:49am

گوگل نے 2022 میں پاکستانی عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں، گانوں اور ٹی وی شوز کی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق سال 2022 میں پاکستانی گانا پسوڑی کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صارفین نے گوگل پر سرچ کیا ۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہونے والے گانوں میں دوسرا نمبر دیا گیا ہے جبکہ اپنی مقبولیت میں اس گانے نے معروف کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

علی سیٹھی اور شائے گل کا گیت پسوڑی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں رواں برس ریلیز ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی۔

google

Pasoori