Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2022، پاکستانیوں نے کون کون سی فلموں کو سرچ کیا؟

گوگل نے سال 2022 کی فہرست جاری کردی
شائع 07 دسمبر 2022 10:53pm

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر سنہ 2022ء میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا۔

جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ مس مارول رہا۔

اس سے ہٹ کر پاکستانیوں کو سپر ہیروز فلموں یا ٹی وی شوز میں زیادہ دلچسپی رہی کیونکہ تیسرے پر سپر ہیرو فلم بلیک ایڈم رہی۔

چوتھے پر تھور لو اینڈ تھنڈر

پانچویں پر ڈاکٹر اسٹرینج

چھٹے پر پاکستانی فلم لندن نہیں جاؤں گا

ساتویں پر فلم دی بیٹ مین

آٹھویں نمبر پر قائد اعظم زندہ باد

نویں نمبر پر پاکستانی ڈرامہ صنف آہن

دسویں پر ہاؤس آف دی ڈریگن نے جگہ بنائی

google

Movie and drama