Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی

اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی بھی منظوری دی جائے گی
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 09:29am
وفاقی کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
وفاقی کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا ۔

کابینہ اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار بریفنگ دیں گے ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمزکی بھی منظوری دی جائے گی۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Pakistan's Economy