Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور، اسلام آباد ائیرپورٹس پر مسافروں کی ”چمپی“ کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن کا ائیرپورٹس پر مساج چئیرز (مساج کرنے والی کرسیاں) نصب کرنے کا فیصلہ
شائع 07 دسمبر 2022 06:44pm
علامتی تصویر بشکریہ انسائیڈر
علامتی تصویر بشکریہ انسائیڈر

اگر آپ بزریعہ ہوائی جہاز لاہور سے اسلام آباد جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو سفر کی تیاری سے ہونے والی ٹینشن کو دور کرنے کیلئے ائیرپورٹ پر مبینہ طور پر ”چمپی“ کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ”پی پی آئی“ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر مساج چئیرز (مساج کرنے والی کرسیاں) نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں مسافروں کا ہیڈ مساج یعنی ”چمپی“ بھی کی جائے گی۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا ان کرسیوں سے ”چمپی“ کی سہولت کس طرح پیش کی جائے گی۔

بدھ کو سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق مساج چئیرز ملکی اور بین الاقوامی ڈیپارچر لاؤنجز میں لگائی جائیں گی۔

ایسا لگتا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو طویل پرواز کے دباؤ یا تاخیر سے نجات دلانا ہے۔ اور یہ منصوبہ وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کے دماغ کی اختراع ہے۔

اور ہاں! سروس مفت ہے۔

CAA

lahore airport

islamabad international airport

Head Massage

Massage Chair