Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمسی سوسائٹی واقعہ: بیوی و بیٹیوں کا قاتل اب بول نہیں پائے گا، ڈاکٹرز

ملزم کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی جسے 164 کے بیان کیلئے عدالت لیکر جائیں گے، پولیس
شائع 07 دسمبر 2022 06:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملیر شمسی سوسائٹی واقعے میں بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم کبھی بول نہیں پائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی ووکل کارڈبری طرح متاثر ہوئی ہے، طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم اب کبھی بول نہیں سکے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی ہے جسے 164 کے بیان کے لئے عدالت لے جایا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے پانچ موبائل فون ملے تھے، ملزم کے فون کا فرانزک بہت اہم ہے لیکن اس کا فون ان لاک نہیں ہو پا رہا۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں واقع شمسی سوسائٹی میں اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے فواد نے پولیس کو موبائل پرلکھ کراپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

اس انتہائی اقدام کی وجہ مالی پریشانی ہے، کاروبارمیں مستقل نقصان سے پریشان فواد نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد قرض واپس مانگنے والے کو ویڈیو کال کرکے اپنے گلے پر بھی چھری پھیردی تھی۔

karachi

Shamsi Society